منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کی حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی جماعت کسی غیر فطری یا عارضی حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی اور اب اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریکِ عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) کسی بھی نئی حکومت میں شامل نہیں ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو ارکان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر فیصلے کریں گے، ان کے خلاف تنظیمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کے مطابق آزاد کشمیر میں نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات کے ذریعے ہی وجود میں آنی چاہیے۔صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ جماعت ہمیشہ مہاجرینِ کشمیر اور بیرونِ ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم رہی ہے اور آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں آئندہ عام انتخابات کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے گی تاکہ عوامی حمایت حاصل کی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…