منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

چائے والے کے گھر سے 1 کروڑ روپے نقد اور سونا چاندی برآمد

datetime 21  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ (این این آئی )بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں ایک چائے والے کے گھر سے پولیس نے 1 کروڑ روپے سے زائد نقدی اور سونا چاندی برآمد کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بہار پولیس نے ایک بڑے سائبر فراڈ نیٹ ورک کا معلوم ہونے کے بعد گوپال گنج کے ایک چائے فروش کے گھر سے 1 کروڑ 5 لاکھ روپے سے زائد نقدی، سونا، چاندی اور درجنوں بینک دستاویزات برآمد کی ہیں۔پولیس نے اس کارروائی کے دوران دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا جو مبینہ طور پر ایک بین الریاستی سائبر کرائم گینگ سے وابستہ تھے۔

بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع پر 17 اکتوبر کی رات امایتھی خورد گاں میں چھاپہ مارا گیا۔ گھر کی تلاشی کے دوران 1 کروڑ 5 لاکھ سے زائد بھارتی روپے ڈیڑھ پا سونا، 2 کلو کے قریب چاندی اور 85 اے ٹی ایم کارڈز کے ساتھ 75 چیک بکس برآمد کی ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 2 لیپ ٹاپ، 3 موبائل فون اور ایک لگژری کار بھی برآمد کی گئی ہے۔سائبر کرائم فورس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ابھیشیک کمار اور آدتیہ کمار شامل ہیں، حیران کن طور پر ابھیشیک کبھی ایک چائے کا ٹھیلا لگایا کرتا تھا، لیکن بعد میں وہ مبینہ طور پر ایک بین الاقوامی سائبر فراڈ ریکٹ سے جڑ گیا۔تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ وہ دبئی منتقل ہو گیا تھا اور وہاں سے نیٹ ورک کے فراڈ آپریشنز کی نگرانی کرتا تھا، جب کہ اس کا بھائی بھارت میں مالی لین دین اور انتظامی کام سنبھالتا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ گینگ مختلف بینک اکائونٹس کے ذریعے فراڈ سے حاصل رقم منتقل کرتا تھا اور بعد میں اسے نقدی میں تبدیل کر لیتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…