جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

لاہور،14سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا کریانہ اسٹور کا مالک گرفتار

datetime 21  اکتوبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) چوہنگ کے علاقے میں 14سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے میں ملوث کریانہ اسٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔گھر والوں نے دبائو میں آکر ابتدا میں واقعے کو زیادتی کی کوشش قرار دیا لیکن حنا پرویز بٹ کی متاثرہ بچی سے ذاتی ملاقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔متاثرہ بچی نے بتایا کہ اس کے ساتھ دکاندار نے زیادتی کی۔

حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ایف آئی آر میں دفعہ 376شامل کرنے جبکہ ایس پی چوہنگ اور انویسٹی گیشن افسر کو مکمل تفتیش اور ڈی این اے ٹیسٹ کی ہدایت کر دی۔حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی ناقابلِ معافی جرم ہے، ایسے درندہ صفت افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…