ریاض (این این آئی )سعوی عرب کے آسمانوں پر برسوں بعد ایک ایسا منظر نظر آنے والا جس کا وقت فجر کی نماز کا وقت ہوگا اور شاز و نادر ہی دنیا میں پیش آتا ہے۔ماہرین فلکیات نے اس نایاب منظر کو “الجباریات” یعنی شہابیوں کی بارش کا نام دیا ہے جو آسمان کو ایسے روشن کرے گی جیسے شاہراہِ فلک پر تاروں کا جلوس نکل رہا ہو۔ یہ مناظر 2 اکتوبر سے 7 نومبر تک نماز فجر سے کچھ دیر قبل دکھائی دیں گے۔ فی گھنٹہ تقریبا 20 شہاب دیکھے جا سکتے ہیں اور ایسے منظر 36 سال میں ایک بار نظر آتے ہیں۔
یہ محض ایک سائنسی واقعہ نہیں، بلکہ قدرت کی ایسی نشانی ہے جسے دیکھنے کے بعد انسان خود سے کہے گا کہ “فبِیِ آلاِ ربِما تذِبانِ(پھر تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلا گے؟)سعودی میڈیا کے مطابق فجر سے قبل آسمان پر شہابِ ثاقب کی برسات ہوگی۔ ہر چند لمحوں بعد آسمان کو چیرتی روشنی کی لکیر، چمکتے ستارے، روشن دم کے ساتھ گزرتے شہاب نظر آئیں گے جیسے گویا آسمان تسبیح کے دانے گرا رہا ہو۔سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نظارہ آنکھوں سے بغیر کسی دوربین کے دیکھا جا سکے گا۔