جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

جتنے مرضی سرپرائز ہوں، 4 مارچ کو عمران خان وکٹری اسٹینڈ پر ہوگا

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینیٹ انتخابات میں حکمران جماعت کی شکست کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمولی رد وبدل ہوتا رہتا ہے تاہم4 مارچ کو عمران خان وکٹری اسٹینڈ پر ہوگا، امید ہے پی ڈی ایم منظم، پرامن، قانون اور آئین کے دائرے میں لانگ مارچ کریگی،سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہیں

اور ابھی بڑے دن ہیں، اس وقت تک بہتر حالات نظر آئیں گے،لاپتہ افراد معاملے 10،15 دن میں قانون سازی کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اس شہر کی آبادی پہلے محض چند لاکھ تھی لیکن اب یہ بڑا شہر بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میری درخواست پر غور کرے گی اور وہ ایک منظم، پرامن، قانون اور آئین کے دائرے میں لانگ مارچ کرے گی۔انہوںنے کہاکہ اگر قانون اور آئین کے دائرے میں نہیں ہوگا تو قانون تو پھر قانون ہے اور اس نے عمل کرنا ہے۔اسلام آباد میں سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہ مجھے پوری امید ہے کہ حفیظ شیخ جیت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہوں لیکن عمران خان کا ساتھی ہوں، فواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ سرپرائز ہوگا، جتنا مرضی سرپرائز ہو 4 مارچ کو عمران خان وکٹری اسٹینڈ پر ہوگا۔انہوںنے کہاکہ سیٹیں آگے پیچھے ہوجاتی ہیں، ساری زندگی ہوتی رہی ہے، پی ٹی آئی کا فیصلہ سارے اراکین اسمبلی مانیں گے لیکن تھوڑا کچھ ہوگا، پی ٹی آئی نوجوان جماعت ہے جو زیادہ ڈیموکریٹ ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہیں اور ابھی بڑے دن ہیں، اس وقت تک بہتر حالات نظر آئیں گے۔لاپتہ افراد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ بہت

بڑا مسئلہ ہے اور اس کا قانون آنا چاہیے، جس پر ہم کام کر رہے ہیں اور 10،15 دن میں قانون سازی کریں گے۔انہوںنے کہاکہ متعدد افراد کئی سال سے لاپتہ ہیں اور کئی افراد کے حوالے سے یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ لاپتہ ہیں یا پھر خود لاپتہ ہوگئے ہیں، اس لیے قانون سازی کرنے لگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے کرسچن کو بہت قریب سے

دیکھا ہے،یہ لوگ بہت نفیس ہوتے ہیں،کبھی آپ نے کرسچن کو دہشت گرد نہیں پایا،میں کوشش کرتا ہوں میں کرسچن کے خوشی میں شامل ہوں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ ہندوستان میں اقلیت تنگ ہے،آج ہندوستان میں ہندو اور مسلمان تنگ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سارے ناکے اسلام آباد سے ختم کررہے ہیں،سو موٹر سائیکل اور بیس کار پولیس کو دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…