پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ایک جانب والدین کی تاکید اور دوسری جانب غربت، 12، 12 سال کے 2 لڑکوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ ویلنشیاء ٹاؤن میں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر محمد رمضان نامی 12 سالہ لڑکے نے اپنی گردن میں پھندہ لے کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 12 سالہ محمد رمضان کے والدین کے مطابق وہ متوفی کو پڑھنے کی تاکید کرتے تھے اور دیگر غیر ضروری سرگرمیوں سے منع کیا

کرتے تھے۔ جس سے دلبرداشتہ ہو کر ان کے بیٹے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے 12 سالہ رمضان کے جسد خاکی کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی وصولی کے بعد مقدمہ کی تفتیش کی سمت مقرر کی جاسکے گی۔دوسری جانب نئی پینٹ کی خریداری کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر ایک 12 سالہ بچے ثقلین نے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ پوسٹ کے مطابق کاہنہ کے علاقہ ناز ٹاؤن کے رہائشی 12 سالہ ثقلین نے اپنی والدہ سے نئی پینٹ کی خریداری کا مطالبہ کیا لیکن غربت کے باعث متوفی کی والدہ نے پینٹ خرید کر دینے سے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر متوفی ثقلین نے گھر میں ہی گلے میں پھندہ لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ایک اور واقعہ میں فیروز پور روڈ کے علاقہ والٹن فلائی اوور کے قریب گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر محمد شفیق نامی شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے اپنی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کے مطابق متوفی محمد شفیق نے فیروز پور روڈ پر واقعہ والٹن فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ متوفی اپنے گھریلو حالات سے تنگ تھا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…