منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’امریکا کو امریکیوں سے خطرے کا الرٹ جاری‘‘

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکا میں حکومت مخالف انتہا پسندوں کی جانب سے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں شکست سے مایوس عناصرایک

مرتبہ پھر حالات خراب کر سکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ منتخب عہدیداران، سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پر حملوں کا خدشہ ہے۔ حملے کا خدشہ آئندہ چند ہفتوں تک برقراررہ سکتا ہے۔ واضع رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد امریکا میں ان کے حامی کافی مشتعل ہیں اور انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔مظاہرین نے کیپٹل ہل پر بھی دھاوا بولا تھا اور سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ جھڑپوں میں ایک خاتون سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔دھاوا اس وقت بولا گیا جب جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں فتح کی باقاعدہ تصدیق کیلئے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جاری تھا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…