پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

راج کپور کی آبائی حویلی ، مالک نے ڈیڑھ کروڑ میں فروخت سے انکار کر دیا ، اتنے پیسے مانگ لیے کہ سن کر حکومت کے بھی ہوش اڑ گئے

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )بھارتی فلموں کے سپر سٹار اداکار راج کپور کے گھر کے آبائی مالک میں گھر کی فروخت ڈیڑھ کروڑ میں کرنے سے انکار کر دیا،حکومت سے 2ارب روپے مانگ لیے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور میں بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کو خریدنے کی منظوری دی تھی

جبکہ گھروں کو خریدنے کے لیے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سےزائد کی رقم جاری کی ہے ۔ حکومت نے راج کپور کے مکان کی مجموعی قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ 989 روپے مقرر کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے راج کپور کے گھر کے آبائی مالک نے گھر کی فروخت ڈیڑھ کروڑ میں فرورخت کرنے سے انکار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے گھر کی قیمت دو ارب ادا کی جائے ۔ ڈھکی نعل بندی میں ڈیڑھ کروڑ میں نصف مرلہ زمین نہیں ملتی اور حکومت ہمیں 6 مرلے کے مکان کی ڈیڑھ کروڑ روپے قیمت دے رہی ہے، قدیم اورتاریخی گھر کے حوالے سے حکومتی رویہ مذاق ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور میں بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کو خریدنے کی منظوری دیدی۔بھارتی لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سےزائد کی رقم جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ آثارقدیمہ نے دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے اسے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعلیٰ محمود خان نے لیجنڈ اداروں کے گھر خریدنے کے لیے دو کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے۔ راج کپور کے گھر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ اور دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے بعد انھیں عجائب گھر بنایا جائے گا، وزیراعلی نے سمری کی منظوری دیدی ہے جلد ہی تعمیر شروع کریں گے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…