بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے پنجاب سے سینٹ کی ایک سیٹ ق لیگ کو دیدی

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب سے سینٹ کی ایک سیٹ مسلم لیگ (ق) کو دے دی، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سینٹ کی ایک سیٹ پی ٹی آئی کی حکومت مسلم لیگ ق کو دینے پر تیار ہو گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب میں سینٹ کی ایک سیٹ مسلم لیگ ق کو دی جائے گی

اور اس سلسلے میں ق لیگ اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی ایک سیٹ پر کم از کم 48 ووٹ درکار ہیں اورق لیگ کے پاس پنجاب اسمبلی میں صرف 10 ووٹ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہق لیگ کی طرف سے کامل علی آغا مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے درمیان سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے نومنتخب جنرل سیکرٹری سینٹرکامل علی آغا کو جنرل سیکرٹری پنجاب اور سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے نامزدگی پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں محمد ندیم کھوکھر جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق لاہور نے مسلم لیگ ہاؤس میں سنیٹر کامل علی آغا کو جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب بننے پر اور سینٹ کا ٹکٹ ملنے پر مسلم لیگی ساتھیوں سمیت مبارکباد دی،شیرینی تقسیم کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا انہوں نے چوہدری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پنجاب میں ایک کارکن کو اس اہم عہدہ پر فائز کیا جس نے ہمیشہ پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دیں اور ہر مرحلہ پر ثابت قدم رہے۔اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے انہیں

جو ذمہ داری تفویض کی ہے وہ اس پر پورا اتریں گے اور پارٹی کوپنجاب بھر میں مزید مضبوط،مستحکم اور فعال بنائیں گے اور تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے انہوں نے کہا کہ کارکن بلدیاتی انتخابات کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کریں مسلم لیگ ہر سطح پر بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…