بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

حافظ حسین احمد کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی

datetime 26  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے حافظ حسین کو ہیرا قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی نے کہاکہ میں دو ہزار تین میں جے یو آئی میں شامل ہوا اور دوہزار گیارہ میں سینیٹ سے استعفیٰ دیا، اس

عرصے میں جے یو آئی (ف) کی مالی ضروریات پوری کرتا رہا۔اعظم سواتی نے حافظ حسین احمد کو انمول ہیرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاش وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ حافظ حسین کو دوہزار گیارہ میں کئی بار عمران خان کے پاس لیکر گیا تھا، فضل الرحمان نے نجانے کیوں محمد حسین کو قابلیت کے باوجود پیچھے رکھا، حافظ حسین احمد کو وہ مقام اور عزت نہیں دی جس کے وہ حق دار ہیں۔اعظم سواتی نے بتایا کہ جے یو آئی کی ہیجانی کیفیت کا باب مولانا شیرانی سے شروع ہوا، مولانا شیرانی زیرک سیاستدان اور اعلیٰ ترین عالم دین ہیں، ان کا علم بغاوت حق او رسچ کی آواز ہے یہ علما کی تاریخ دہرا رہے ہیں، اعظم سواتی نے مولانا شجاع الملک کو بھی بہادر،سچااورکھرا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کے علمام ولانا شجاع الملک کی آواز سنیں۔وزیر ریلوے نے ہا کہ سینیٹر راحت حسین کی فضل الرحمان پر تنقید بھی وزن رکھتی ہے، مولانا راحت حسین نے کبھی غلط بات نہیں کی، اکرم درانی اچھا دوست ہے اور وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ملکر کام کرتے رہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…