پشاور (آن لائن) پشاور بڑی دہشتگردی سے بچ گیا ، کالعدم لشکر اسلام کے کمانڈر ذاکر آفریدی سمیت 3 دہشتگرد اور آٹھ سہولہت کار گرفتار، تفصیلات کے مطابق پشاور کےعلاقے خیبر سپاہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے چھاپا مار کر کالعدم لشکر اسلام کے کمانڈر ذاکر آفریدی سمیت 3 دہشتگرد گرفتار
۔دہشگردوں کے قبضے سے 3 خودکش جیکٹیں اور 6 دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوے ۔گرفتار دہشگردوں کی نشاندہی پر بڈھ بیڑ میں بھی کاروائی کی گئی اور 8 سہولت کار گرفتار کر لئے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے 25 دسمبر کو پشاور میں بڑی کاروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔