جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کو ہٹائے جانے کا امکان ،پارٹی سینئر رہنمائوں نے اپنا فیصلہ سنادیا، بڑا دعویٰ

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگ زیب کے خلاف پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے عدم اعتمادکا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے اجلاس کے دوران مرکزی ترجمان کے خلاف تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا

ترجمان اپنے سوا کسی کو ٹی وی چینلز پر جانے کا موقع نہیں دیتیں۔ قومی موقرنامے دنیا کے مطابق انھوں نے مختلف ٹی وی چینلز پر محمد زبیر،طلال چودھری ،عظمیٰ بخاری ،مصدق ملک اور عطااللہ تارڑ کے نام دئیے ہوئے ہیں اورچینلز کو ہدایت کی ہوئی ہے کہ صرف یہ لوگ ہی پارٹی کی نمائندگی کریں گے ،پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیانیہ ہو یا پی ڈی ایم جلسے ،میڈیا پر ان کی تشہیر بہتر نہیں ہو رہی،ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا میڈیا سیل اس حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہوا ہے حالانکہ پی ڈی ایم کے جلسے بڑے ہو رہے ہیں مگر میڈیا مینجمنٹ بہتر نہ ہونے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے لانگ مارچ سے قبل مرکزی ترجمان کو ہٹائے جانے کا قوی امکان ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…