منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کے حوالے سے بل گیٹس نے اگلے 4 تا 6 ماہ کو انتہائی بدتر قرار دیدیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن ) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کرتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالے اگلے 4 تا 6 ماہ کو انتہائی بدتر قرار دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بل گیٹس نے کہا کہ اگلے 4 تا 6 ماہ وبائی بیماری کے حوالے سے انتہائی خراب ترین ہوسکتے ہیں۔

ان کی فا ئو نڈیشن کورونا ویکسین کی تیاری اور عوام تک رسائی کے لیے سرگرم ہے، مائیکرو سافٹ کے بانی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آنے والا وقت کورونا وائرس کا سب سے خراب دورانیہ ہوگا۔انہوں نے انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلویشن (آئی ایچ ایم ای) کی رپورٹ، جس میں مزید 2 لاکھ سے زائد اموات کی پیشگوئی کی گئی، کو بطور حوالہ پیش کیا۔بل گیٹس نے دوران گفتگو کہا کہ اگر ہم ماسک پہننے اور میل ملاپ سے متعلق شرائط پر عمل پیرا ہوں تو ہم اموات کی شرح کو کافی حد تک کم کرسکتے ہیں۔امریکا جہاں حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس سے متاثرین اور اموات کی شرح میں بلند تریں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پر بل گیٹس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ امریکا اس سے نمٹنے کے لیے ایک بہتر کام کرے گا۔واضح رہے کہ بل گیٹس 2015ء میں پیشگوئی کے دوران دنیا کو عالمی وبا سے خبردار کرچکے تھے، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر جب میں نے 2015ء میں پیش گوئی کی تو امکانی طور پر اموات زیادہ ہونے کی بات کی تھی، لیکن صورتحال اتنی بدتر نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…