لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کی صفائی اور ستھرائی پر مامور ترک کمپنی کا معاہدہ ختم ہو گیا ہے، جس کے بعد لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی اور ستھرائی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے پیپر ورک مکمل کر لیا ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ لاہور کے چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کی زیرصدارت
ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے درکار اشیاء سے متعلق سفارشات مرتب کر کے سیکرٹری بلدیات پنجاب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سفارشات میں سینٹری ورکرز کی تعداد بڑھا کر 11ہزار کرنے اس کے علاوہ ویسٹ کنٹینرز کی خریداری سمیت دیگر سفارشات شامل ہیں۔