لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کورونا پرسیاست چمکاناافسوسناک اورقابل مذمت ہے-لوگ کوروناکاشکار ہورہے ہیں اوراپوزیشن مسلسل جلسے کررہی ہے- لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا سیاست نہیں بے حسی اورسنگ دلی ہے –
وزیراعلی عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کو اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویے پر کبھی معاف نہیں کرے گی-کورونا کی دوسری لہر میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے-کورونا نے دنیا بدل دی لیکن پاکستان کی ہٹ دھرم اپوزیشن پر رتی بھر بھی اثر نہیں ہوا-کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے -گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں -کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے-میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا -عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابوپایا جا سکے گا-