منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

’’پی ڈی ایم کے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے استعفے‘‘ اعتزازاحسن نے استعفوں کو “ناقابل قبول “قرار دیدیا‎

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن اپوزیشن نے استعفے دیے تو فائدہ حکومت کو ہوگا، پنجاب میں اپوزیشن استعفے دیتی ہے تو عمران خان کو زیادہ نشستیں مل جائیں گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ماتحت نہیں آزادانہ فیصلے کا اختیار رکھتے ہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کے اراکین مستعفی ہوتے ہیں تو الیکٹورل کالج بنتا ہے لیکن انہیں اس کا فائدہ نہیں ہوگا،

اپوزیشن استعفے دیتی ہے تو اس سے صرف حکومت کا فائدہ ہوتا ہے اور اپوزیشن کا نقصان، اسمبلیاں استعفوں سے تحلیل نہیں ہوا کرتیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ کورم اسمبلی ہے قانون سازی کرسکتے ہیں لیکن آئینی ترمیم نہیں کرسکتے،150استعفے بھی آجائیں تو قومی اسمبلی موجود رہتی ہے، پنجاب میں اپوزیشن استعفے دیتی ہے تو عمران خان کو زیادہ نشستیں مل جائیں گی، سندھ میں استعفے دیئے جاتے ہیں تونگراں وزیراعلیٰ آکر بیٹھے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اپوزیشن استعفے دیتی بھی ہے تو سینیٹ کے الیکشن نہیں رکیں گے، الیکٹورل کالج موجود رہنے کی وجہ سے سینیٹ الیکشن ہوسکتے ہیں، ضمنی الیکشن کرا کر بعد میں دیگر سینیٹرز کاانتخاب بھی کرایا جاسکتا ہے۔اعتزازاحسن نے بتایا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ایک خاص ترمیم کی گئی تھی، ترمیم سے پہلے یہ طے تھا کہ استعفیٰ دینے والا مستعفی سمجھا جائے گا، اب طریقہ کار اس طرح ہے کہ مستعفی رکن کو بلوا کرتصدیق کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرنے میں ایازصادق نے ایک سال لگادیا تھا، استعفے لے کر پی ڈی ایم قیادت نے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے، پی ڈی ایم قیادت استعفے دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی، استعفے بھجوانے کے بعد ان کے تصدیقی عمل میں بھی وقت لگتا ہے۔،اعتزازاحسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اراکین اسمبلی کو استعفے دینے چاہئیں یا نہیں اس سلسلے میں پارٹی سے مشاورت کروں گا، پیپلزپارٹی کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں قیادت ہی حتمی فیصلہ کرے گی

ن لیگ کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مریم نوازاس وقت کمال کی سیاست کررہی ہیں، مریم نواز نے اپنے چچا اور کزنز کو تھوڑے ہی عرصے میں سائیڈ پر لگادیا وہ اب لیڈربن گئی ہیں عوام میں ان کی پذیرائی بھی ہے، لیڈر کو چاہیے کہ لوگوں کو کورونا ایس اوپیز پرعمل کا یاد دلائے۔اعتزازاحسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی مولانا یا مریم نواز کی مرہون منت تو نہیں اپنے فیصلے خود کرے گی، خواجہ آصف نے استعفے واپس لینے کاراستہ رکھا ہے، کورونا سے بھی عوام کو بچانا ضروری ہے، پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ خود مختار فیصلے کرنے والی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…