پی ڈی ایم قیادت اسمبلیوں سے استعفوں پر شش و پنج کا شکار اپوزیشن اتحاد میں شدید اختلافات موجود ، بڑا دعویٰ کردیا گیا

10  دسمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر کالونیز وجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دو دن سے پی ڈی ایم قیادت اسمبلیوں سے استعفوں پر شش و پنج کا شکار ہے، نواز شریف، بیگم صفدر اعوان اور مولانا فضل الرحمان کو استعفوں کی جلدی اور پیپلز پارٹی، ش لیگ اور دیگر

پارٹیاں ہچکچا رہی ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو روز سے پی ڈی ایم قیادت اسمبلیوں سے استعفوں پر شش و پنج کا شکار ہے۔ نواز شریف، بیگم صفدر اعوان اور مولانا فضل الرحمان کو استعفوں کی جلدی ہے جبکہ پیپلز پارٹی،ش لیگ اور دیگر پارٹیاں ہچکچا رہی ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ استعفے دینے سے مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کا کچھ نہیں جاتا۔ بلاول زرداری کے پلان بی اور سی کے حوالے سے سوال پر بھی پی ڈی ایم قیادت لاجواب نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔ ریلوکٹے اور پھٹیچر اراکین کے استعفے صرف سوشل میڈیا پر آ رہے ہیں، اسپیکر کی میز پر نہیں۔ استعفوں کے معاملے پر منتشر پی ڈی ایم عوام کو بے وقوف بنانے کا ڈرامہ بند کرے۔وزیر کالونیز جیل خانہ جات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ہمارے کپتان ہیں اور ان کی ٹیم پاکستان ہے۔ وہ جانتے ہیں ملک کو موجودہ بحران اور مشکل حالات سے کیسے نکالنا ہے۔ پی ڈی ایم کی سازشیں وزیراعظم عمران خان کی منصوبہ بندی کو ناکام نہیں بنا سکتیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…