اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آن لائن گیم کے ذریعے دوستی، پشاور کی میٹرک کی طالبہ کراچی کے رہائشی کے ساتھ فرار ہوگئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق انعام اللہ خان سکنہ تہکال نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ دنوں وہ اہل خانہ کے ہمراہ سورہاتھا صبح ان کی آنکھ کھلی تو اسکی سولہ سالہ بیٹی گھر میں موجود نہیں تھی جو اپنے بھائی کا موبائل بھی ساتھ لے گئی۔
پولیس کے مطابق سعید لغاری ولد صفدر علی نے بہلا پھسلا کر لڑکی کو اغوا کیا،پولیس نے ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی،پولیس کا کہناہے کہ دوران تفتیش انہیں معلوم ہوا کہ وہ میٹرک کی طالبہ ہے اوراس کی کراچی کے رہائشی سعید لغاری کے ساتھ انٹر نیٹ پر لڈو گیم کھیلنے کے دوران دوستی ہوئی تھی اور اس کے بعد و ہ نیٹ پر گپ شپ لگاتے تھے۔