پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

مریم نواز پر جعلی نوٹ نچھاور، ابا جی کی رپورٹ جعلی چچا کے ثبوت جعلی ، کیونکہ ۔۔۔وفاقی وزراء نےحیران کن حقیقت بیان کر دی

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز کے جلوس کے شرکاء پر منچلے نوجوانوں کی جانب سے جعلی نوٹ نچھاور کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جب مریم نواز کا قافلہ بادامی باغ پہنچا تو وہاں پر موجود کچھ منچلے نوجوانوں نے نئے نوٹوں کی گڈی ہوا میں اچھال دی۔ جلوس میں شریک بچے اور نوجوان نوٹ اکٹھے کرنے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے

لیکن انہیں بعد میں پتہ چلا کہ نوٹ جعلی ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر مراد سعید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی میدان میں آگئے حیران کن حقیقت بیان کر دی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ مریم کے فونٹ جعلی، نمائندوں کے نوٹ جعلی، ابا جی کی رپورٹ جعلی، چچا کے ثبوت جعلی ۔ کیونکہ ساری سیاست کی روٹ (root) جعلی۔ جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ والے اونٹ جعلی، قطری شہزادے جعلی، ٹرسٹ ڈیڈ جعلی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہدرہ ٹائون میں ناخوشگوار واقعہ ، مریم نواز کےخطاب کے دوران کسی نے چھڑی پھینک دی جو ان کے سر پر جا لگی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں کہ اچانک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ، دوران خطاب کسی نے ان پر چھڑی پھینکی جو سیدھے ان کے سر میں جالگی ۔ واقعہ کے بعد مریم نواز خطاب چھوڑ کر واپس چلی گئیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…