لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بارے سوال پر ا نہوں نے کہا بعض عینی شاہد کہتے ہیں کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6نہیں بلکہ 17ہے ،کچھ لوگ دوسرے ہسپتالوں میں بھیج دئیے گئے،اس معاملے کو چھپایا گیا ،تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی گئی جو 48گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی
،گیس سلنڈر کا سٹاک نہ ہونے کا ذمہ دار کون ہے ؟انہوں نے نیب کے بارے کہا کہ جھگڑا سینٹ اور نیب کا نہیں بلکہ سلیم مانڈوی والا خاندان اور نیب کے کچھ افسران کا ہے ۔انہوں نے کہا حکومت مخالفین کو رگڑنا چاہتی ہے ا ور اپوزیشن چاہتی ہے کہ ان کے کیسز ختم ہوجائیں۔بابری مسجد کے بارے سوال پر انہوں نے کہاانڈیا اندر سے ٹوٹ رہا ہے ۔