پتوکی (این این آئی ) پانچ بچوں کو نہر میں پھینکنے والا بچوں کاملزم باپ ابراہیم نشے کا عادی نکلا ملزم ابراہیم اکثر اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا بچوں کی ماں غم سے نڈحال علاقہ میں فضا سوگوار اس حوالے سے پانچ بچوں کی ماں رضیہ بی بی کا کہنا ہے کہ پانچوں بچوں کے قتل کا حساب لوں
گی شوہر ابراھیم کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑوں گی درندہ صفت نے میرے بچوں کو نہر میں بہا کر مجھ سے جدا کردیا ملزم ابراھیم نشے کا عادی ہے مجھ پر بھی تشدد کرتا تھا مزید کہا کہ میرے ننھے پھولوں نے اس دنیا میں دیکھا ہی کیا تھا کہ میرے ظالم شوہر نے ان کی جان لے لی۔