جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حتمی منظوری باقی، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام سامنے آ گئے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امجد زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور نذیر احمد ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔گللگت بلتستان اسمبلی کے 33 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالے۔ امجد زیدی نے 18 ووٹ حاصل کیے جبکہ ا اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار اور پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے غلام محمد کو 8 ووٹ ملے۔ دوسری جانب تحریک

انصاف نے گلگت بلتستان کے لئے وزیراعلیٰ کے دو نام شارٹ لسٹ کر لئے ہیں یہ دو شخصیات بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ خان ہیں، نامزدگی کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ واضح رہے کہ اسپیکر کے انتخاب کے لیے ڈالے گئے ووٹوں میں سے 6 ووٹ مسترد ہو گئے۔سابق اسپیکر فدا محمد ناشاد نے نو منتخب اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سے عہدے کا حلف لیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے نذیر احمد 22 ووٹ لیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار رحمت خالق نے 9 حاصل کیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا تھا۔ حلف برداری اسمبلی حال گلگت میں منعقد ہوئی تھی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے تمام 33 اراکین نے عہدے کا حلف اٹھالیا تھا۔گلگت بلتستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف 16 جنرل اور 4 مخصوص نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے دو مخصوص نشستوں سمیت 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین دو نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔اسی طرح پاکستان مسلم لیگ نواز نے خواتین کی ایک مخصوص نشست سمیت 3 نشستیں حاصل کی ہیں۔ انتخابات میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین نے ایک جنرل اور تحریک انصاف کے کوٹے سے ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک خاتون نشست حاصل کی ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی میں قوم پرست تنظیم بالاورستان نیشنل فرنٹ کی ایک سیٹ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…