ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا، سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق تباہی کا سفر جاری یہ رپورٹ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے،ن لیگ نے حیرت انگیز دعوی کر دیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، والدہ کے انتقال کے باوجود شہباز شریف ابھی تک جیل میں ہیں اورانہیں رہا نہیں کیا جا رہا، والدہ کی وفات سے بڑا صدمہ نہیں ہوتا،حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوئی ہے ، ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا، سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق تباہی کا

سفر جاری ہے، یہ رپورٹ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے، جی ڈی پی گروتھ 5.8فیصد سے 1.9فیصد پر آگئی، یہی حکومت رہی تو معیشت کا مزید برا حال ہو گا، پارٹی اور شریف خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف ڈاکٹرز کی اجازت ملنے تک واپس نہیں آئیں گے۔ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کیلئے غم کی گھڑی ہے ،ٹرائل اور یفرنس کے باوجود شہبازشریف کو رہا نہیں کیاگیا ،شہبازشریف کو رہا نہ کرنا افسوسناک ہے والدہ کی وفات کا صدمہ بہت بڑا ہوتا ہے ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کر دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چور اورکرپٹ ٹولہ کرونا کی شکل میں حکومت کوعوام پر مسلط کیاگیا،موجودہ سلیکٹڈ ٹولے کو پتہ ہے وہ نااہل ہے ،ہر شعبہ میں ڈاکہ ڈالا جارہاہے ،حالیہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ عمران خان اور ٹولے پر فرد جرم ہے ،فرد جرم کرائے کے ترجمانوں پر ہے کہ معیشت بحال ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کی وجہ سے کرونا اور معیشت تباہ ہو گئی ہے حالانکہ نااہلوں کی وجہ سے روزگار کا جنازہ نکل چکا ہے ،جنہوں نے حکومتی کرپشن کو سامنے لانا تھا انہیں جیل میں ڈال دیا گیا،معاشی تباہی کا سفر جاری و ساری ہے آئندہ بھی معیشت تباہ ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ (ن)لیگ کے دور میں معیشت پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تھی ،موجودہ حکومت کے پہلے سال میں ایک اعشاریہ نو فیصد پر چلی گئی ،دوسرے سال گروتھ ریٹ منفی صفر اعشاریہ چار فیصد ہوا،1952کے بعد

جی ڈی پی گروتھ منفی صفر اعشاریہ چار پرگیا ہے ۔ورلڈ بینک کہتا ہے معاشی گروتھ شاید ایک فیصد پر چلی جائے ،لوگوں کی بڑی تعداد خط غربت سے نیچے چلی گئی ہے ۔آج اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، ہمارے دور میں مہنگائی تین اعشاریہ نو فیصد تھی اب یہی مہنگائی سات اعشاریہ ایک فیصد تک چلی گئی، خوراک کی قیمتوں میں اضافہ چودہ اعشاریہ چھ فیصد پر پہنچ چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاںدینی تھی لیکن چالیس لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ،یہ بجٹ خسارے پر کنٹینر پر تقریریں کرتے رہے ،موجودہ حکومت کے دور میں قرضوںمیں تاریخی اضافہ ہوا ، یہ کہتے تھے کہ قرضہ نہیں لیں گے کشکول توڑ دیں گے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے چودہ ہزار ارب روپے کا حکومت نے قرضہ لیا ہے ، ڈھائی سال میں ٹیکس وصولی صفر رہی ،ٹیکس کا ٹارگٹ 5555ارب

رکھا گیا لیکن 3950بلین اکٹھے ہوئے ،برآمدات میں کمی ہوئی ہے ،معیشت کو گیراج میں بند کر دیا گیا، برآمدات جو پہلے 24.75تھیں اب 1.8ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمان صرف (ن) لیگ ،نوازشریف ،شہبازشریف ،حمزہ اور مریم پر تنقید کرتے ہیں ان کی اور کوئی کارکردگی نہیں،عوام کو غریب و بے روزگار کرکے، بجلی و گیس بلوں میں اضافہ کیا جارہاہے ،

عمران خان کو اس لئے فکر نہیں کیونکہ ان کی اے ٹی ایمز ان کے اخراجات پورے کرتی ہیں،حلقہ یاراں بنی گالہ میں نوکریاں مل رہی ہیں ،ان سب کے بینک بیلنس بحال ہوگئے ۔انہوںنے کہاکہ انسان منافق و جھوٹا ،سیاسی انتقام میںاندھا ہو ظالم ہو تو اللہ تعالی برکت نہیں ڈالتا بلکہ اس کے ہاتھوں لوگوں کو ریلیف نہیں مل سکتا ،شہبازشریف کو بے گناہ جیل میں رکھیں گے آواز بند کرنے کی کوشش ہوگی

تو آٹاچینی مہنگی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کا وزیر اعظم کہتا ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں سے لاک ڈائون کروں گا تو معیشت ختم ہوجائے گی حالانکہ یہ پہلے ہی معیشت کوختم چکے ہیں۔(ن) لیگ پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر حکومت کا خاتمہ کرے گی اور معاشی پلان دیں گے ،عمران خان کے گھر جانے کا وقت قریب ہے ۔عوام جانتی ہیں کہ کون معیشت ٹھیک ،کون نوجوانوں کو روزگار دے سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم گیارہ جماعتی اتحاد ہے ،یہ عوامی تحریک ہے اورہمارے مذاکرات عوام کے ساتھ ہورہے ہیں، یہ ریفرنڈم ہی نااہل ٹولے کے گھر جانے کا باعث بنے گا،نااہل حکومت (ن)لیگ کی قیادت پر بات کے علاوہ کچھ نہیں کرتی ۔ انہوںنے کہا کہ چارٹر آف پاکستان میں ہر شق کو آئین کے مطابق بنا رہے ہیں آئینی حدود ، انسانی حقوق، جمہوریت اور جمہوری اصول چارٹر آف پاکستان پر

دستخط کریں گے ،مریم نواز کا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا بیان سب کے سامنے آگیاہے ،پی ڈی ایم جمہوری اتحاد ہے ،جو فیصلہ ہوگا وہ پی ڈی ایم میں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں عمران کہتے رہے چوروں کو ووٹ نہ دو ،لوٹوں اور آزاد امیدواروں کو نہیں لوں گا لیکن حکومت نے انتظامیہ کو استعمال کرکے پری پول رگنگ کی ،آج سپیکر گلگت بلتستان (ن) لیگ کا ہے ،سات سیٹیں پی ٹی آئی نے

جیتیں ،پھر آزاد امیدواروں اورلوٹوں کو شامل کرو تویہی تاریخی شکست ہے ،عوام لوٹوں کو مسترد کر چکی ہے ،اب لوگ لوٹوں کو ووٹ نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک پر سیاسی انتقام میں اندھوں کی حکومت ہے ، نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایات پر ہی وطن واپس آئیں گے۔علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں انہوںنے کہا کہ شہبازشریف کی والدہ کے انتقال کو دودن ہوگئے لیکن ابھی تک شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو رہا نہیں کیاگیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…