جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر کتنے روز کیلئے رہاکرنے کی اجازت دیدی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو محترمہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ، تدفین اور اظہار تعزیت کے لئے آنے والوںسے ملاقات کے لئے پانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کرنے کی

منظوری دیدی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی دو ہفتوں کیلئے پیرول پر رہائی کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرائی گئی تھی۔اہم فیصلہ وزیراعلی سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے کی جانب سے دی گئی درخواست پر غور کیا گیا اور انسانی بنیادوں پر ان کی رہائی کی منظوری دی گئی۔مزید بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی محترمہ بیگم شمیم بیگم کی میت کی واپسی سے مشروط ہے میت کی واپسی کی مصدقہ اطلاع پر ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی ہوسکے گی۔مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے ملک بھر سے لوگوں نے تعزیت کے لئے آنا ہے اس لئے پانچ روز کم ہیں، حکومت مشکل کی اس گھڑی میںبھی سیاست کرنے سے باز نہیں آرہی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…