سڈنی۔۔۔۔آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز کی حالت ابھی بھی نازک ہے۔ انھیں سڈنی میں ہونے والے میچ کے دوران منگل کو سر پر گیند لگنے سے شدید چوٹ آئی تھی۔25 سالہ ہیوز سڈنی کے ایک ہسپتال میں ہیں۔ گذشتہ روز شیفیلڈ شیلڈ کے ایک میچ کے دوران انھیں نیو ساؤتھ ویلز کے بولر شان ایبٹ کا باؤنسر لگا تھا جس کے نتیجے میں وہ پچ پرگر پڑے تھے۔ہیوز کے سر کا سکین کیا گیا ہے۔ ٹیم کے ڈاکٹر پیٹر برنکر نے کہا: ’فلپ کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ان کی حالت نازک ہے۔‘
بائیں ہاتھ کے آسٹریلوی بیٹسمین کو سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور پھر فوراً ایمبولنس پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے اور انھیں کوما میں رکھا گیا ہے۔شان ایبٹ کے باؤنسر کے نتیجے میں فل ہیوز پچ پرگر پڑے تھے۔کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اس دور کے شیفیلڈ شیلڈ میچوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔نیوساؤتھ ویلز کے نائب کوچ اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیف لاسن نے کہا کہ کھلاڑی اور سٹاف ان کے لیے ’بہت پریشان‘ ہیں۔انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا: ’فل نے اپنے کریئر کا بیشتر حصہ نیوساؤتھ ویلز کے لیے کھیلنے میں گزارا۔ ڈریسنگ روم کے بعض کھلاڑی اس کے بہت قریبی دوست ہیں۔ ڈریسنگ روم بہت اداس ہے۔ایبٹ کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں کوما میں رکھا گیا ہے’ایبٹ ابھرتے ہوئے سٹار ہیں اور انھوں نے آسٹریلیا کے لیے ابھی کھیلنا شروع کیا ہے۔ وہ فل کے بہت اچھے دوست ہیں۔ انھوں نے کل بہت اچھی بولنگ کی اور کئی باؤنسر بھی پھینکے لیکن آپ جانتے ہیں۔۔۔ وہ اس سے بہت پریشان ہیں۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’سب یہی چاہتے ہیں کہ وہ صحت یاب ہوں اور پھر سے ویسے ہی ہو جائیں۔ انھیں سب پسند کرتے ہیں۔‘فل ہیوز نے 2009 سے سنہ 2013 کے درمیان 26 ٹیسٹ م?چوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے تین سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز کی حالت نازک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































