جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایک طرف لاک ڈائون دوسری جانب مہنگائی کے طویل ترین ریکارڈ نے عوام کی کمر توڑ دی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)ملک بھر کی طرح مظفرآباد میں ایک طرف لاک ڈائون دوسری جانب مہنگائی کے طویل ترین ریکارڈ نے عوام کی کمر توڑ دی،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں جو روز مرہ استعمال میں آرہی ہیں اُن میں ملاوٹ،تول کے وزن میں بھی کمی

نظر آرہی ہے ،عوام پریشان ،انصاف کیلئے آواز کس کے آگے اٹھائیں ،عوام خود پریشان ہے۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایک طرف ریکارڈ توڑ مہنگائی جبکہ دوسری جانب تول میں فرق،فوڈ انسپکٹر اپنی کارگردگی بنانے کیلئے چند ایک مقامات پر فرضی حاضری لگاکر پکڑ دھکڑ کے بعد چھومنتر ہوجاتے ہیں جبکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،نہ تو پرائس کنٹرل کمیٹی روک سکی نہ ہی حکومت جبکہ روز بروز قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیاء خوردونوش جن میں آٹا ،چاول،دالیں،مصالحہ جات ،آئل ،چینی سمیت دیگر چیزوں میں ملاوٹ اور وزن میں بھی کمی کے شواہد ملے ہیں جبکہ قیمت پوری لی جاتی ہے ،ناقص اشیاء جو زائد المیعاد ہیں اُن کو بھی نئے اسٹیکرز لگاکر فروخت کیا جاتا ہے ،نہ ضلعی انتظامیہ نے کوئی ایکشن لیا نہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے حکمت عملی تیار کی گئی،عوام شدید پریشانی سے دوچار،عوام کا کہنا ہے کہ خدارا حکومت اگر لاک ڈائون لگا رہی ہے تو کم از کم عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…