ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم کے زبردست فیصلے،1990 کے بعد پہلی بار ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل طور پر بحال

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے خصوصی ٹیکسٹائل پیکج سے فیصل آباد میں 1990 کے بعد پہلی بار ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے، 50 ہزار بند پاور لومز چل پڑیں ہیں جبکہ مزید 30 ہزار نئی لومز لگنے کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار

چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن رانا اظہر وقار نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینئر وائس چیئر مین جواد اکرام کاہلوں،وائس چیئر مین محمد اجمل قصوری،رانا عامر رضا، اعجاز ناگرہ، رانا خرم اخلاق، اکرم واہلہ،چوہدری جاوید صادق،خالد چیمہ، چوہدری محمد نواز اور دیگر سینئر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ رانا اظہر وقار نے کہا کہ پاکستان میں ایکسپورٹرز کو بڑی تعداد میں غیر ملکی آرڈرز مل رہے ہیں جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بحالی یقینی ہوگئی ہے۔50 ہزار پاورلومز کے چلنے کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے ان 2 لاکھ مزدوروں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران کے باعث دنیا بھر میں ٹیکسٹائل سیکٹر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے مگر پاکستان میں حکومتی اقدامات کی بدولت کورونا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اسی لیے پاکستانی ایکسپورٹرز کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے بے شمار آرڈر ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ایکسپورٹ بہتر ہونے، صنعت کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی جیسے اقدامات کی بدولت فیصل آباد میں بند پاور لومز کے چلنے کے ساتھ ساتھ،مزید 30 ہزار پاور لومز لگنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…