اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اہم ملک نے بھارتی ائیرلائن پر پابندی لگا دی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ(آن لائن) ہانگ کانگ نے بھارتی ائیرلائن پر پابندی عائد کر دی، ائیر انڈیا کی پرواز سے سفر کرنے والے مسافروں میں کرونا کی تشخیص کے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس پھیلاو کے لحاذ سے امریکا کے بعد دنیا کے دوسرے سب

سے خطرناک ملک بھارت کی سرکاری اءئرلائن ائیر انڈیا پر ہانگ کانگ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ حکام نے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایئر انڈیا کی پروازوں پر پابندی عائد کی۔ یہ پانچواں موقعہ ہے جب پانگ کانگ نے ائیر انڈیا پر پابندی عائد کی۔ حال ہی میں بھارت سے ہانگ کانگ پہنچننے والی ائیر انڈیا کی پرواز کے مسافروں کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا کچھ مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔اس صورتحال میں سخت ایکشن لیتے ہوئے 3 دسمبر تک ایئر انڈیا کی ہانگ کانگ تک کی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی۔اس سے قبل، اگست، ستمبر اور اکتوبر میں بھی ائیرانڈیز کی ہانگ کانگ تک کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اب عائد کردہ پابندی کے مطابق 20 نومبر سے 3 دسمبر تک ائیرانڈیا کی کسی پرواز کو ہانگ کانگ داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس پھیلاو کی صورتحال انتہائی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ بھارت میں اب بھی یومیہ بنیاد پر 50 ہزار تک کرونا کیسز اور سینکڑوں اموات رپورٹ ہو رہی ہیں۔ عالمی ماہرین کے مطابق بھارت کی حکومت کرونا وبا کو کنٹرول کرنے میں بہت بری طرح ناکام ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…