جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

تعلقات میں جمی برف پگھلنا شروع، 30 سال بعد سعودی عرب اور عراق کے درمیان اہم بارڈر کھول دیا گیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (این این آئی) سعودی عرب اور عراق کے درمیان عر عر بارڈر کراسنگ 30 سال بعد کھول دیا گیا۔عراقی وزرات داخلہ کے اعلیٰ حکام اور عراق میں سعودی سفیر نے عر عر بارڈر کراسنگ کھولنے کی تقریب میں شرکت کی جبکہ سعودی عرب

کی جانب سے بھی ایک وفد نے بارڈر پر سعودی سائیڈ کا افتتاح کیا۔عراق سعودی بارڈر عام عوام اور تجارت کیلئے کھلا رہے گا۔ عرعر بارڈر کراسنگ سعودی سرحدی شمالی صوبے کا صدر مقام ہے جہاں سے عراق کے سرحدی علاقے النخیب سے دونوں ممالک کی سرحد ملتی ہے۔ اس سے قبل یہ کراسنگ عراقی حجاج کرام کیلئے کھولی جاتی رہی ہے تاہم 1990 میں سابق عراقی صدر صدام حسین کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے سرحد بند کردی گئی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں جمی برف 2017 کے بعد پگھلنا شروع ہوئی ہے۔ 2017 میں ہی سعودی عرب کی قومی ائیرلائن نے 27 سال بعد عراق کیلئے براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔خیال رہے کہ 5 جنوری 2015 کو عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے عرعر بارڈر کراسنگ پر چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا تھا جس میں 2 سعودی گارڈ مارے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…