منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کرونا وائرس کا پھیلائو تشویشناک شکل اختیار کر گیا ، اسلام آبادمیں 131تعلیمی ادارے سیل

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک / این این آئی )پاکستان بھر سمیت وفاقی دارالحکومت میں کرونا وائرس کی صورتحال تشویشناک شکل اختیار کرنا شروع ہو گئی ہے ، اسلام آباد میں مزید 3 تعلیمی اداروں میں کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے سیل کر دیے گئے جس کے بعداسلام آباد میں اب تک 131 تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کردیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے

کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے مراسلے جاری کیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتطامیہ اور ڈی ایچ او آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ٹین ون میں 3 کیسزجبکہ اسلام آباد کے علاقے جی 15 میں واقع نجی اسکول میں2 کیسز اور اسلام آباد کے جی ٹین فور میں واقع نجی اسکول میں تین کیسز رپورٹ ہوئے۔واضح ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سات تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سامنے آئے تھے ۔ کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونےکی وجہ سے اسلام آباد میں اب تک 131تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں ۔ دوسری جانب ملک بھر میں چوبیس گھنٹو ں میں کورونا سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38544 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2208 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، وائرس سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7230 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 63380 تک جا پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 954 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 157432 ہوگئی ہے جب کہ 2760 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 111626 ہے

اور 2509 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16529 اور ہلاکتیں 156 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 42815 اور 1318 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، آزاد کشمیر میں 5640 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 131 افراد انتقال کرگئے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4467 اور 93 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 24871 ہے اور اب تک 263 مریض انتقال کرچکے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…