پشاور(این ا ین آئی)کورونا کے وار جاری،خیبرپختونخوا اسمبلی کے اکیس اراکین بھی کورونا وائرس کے شکار ہوگئے ہیں،،کوروناوائرس نے شہریوں کے ساتھ ساتھ اراکین صوبائی اسمبلی کوبھی متاثر کردیا ہے۔خیبرپختونخوامیں کوروناوائرس کی دوسری لہرنے
عوام کیساتھ اراکین اسمبلی کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔ خیبرپختونخوااسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر،اہلیہ اوربیٹے کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں ،اس سے قبل اسپیکر صوبائی اسمبلی سمیت 21 ممبران بھی کورونا سے متاثرہوچکے ہیں۔ جوصحت یاب ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے جمشید الدین جان کی بازی ہارچکے ہیں۔کوروناوائرس سے متاثرہونے والوں میں اسپیکرمشتاق غنی،ڈپٹی اسپیکرمحمود جان،مشیربرائے بلدیات کامران بنگش، ایم پی اے اقبال وزیر،ہمایون خان،عائشہ بانو،مدیحہ نثار،زینت بی بی،سمیراشمس،انورزیب،عبدالسلام ،فضل شکور،ڈاکٹرامجد انجینئر فہیم اور بابر سلیم سواتی،اے این پی کے فیصل زیب،صلاح الدین اورلائق محمدخان،جماعت اسلامی کے عنایت اللہ،ن لیگ کے جمشیدخان مہمند اوربلوچستان باپ پارٹی کے بصیرت شنواری شامل ہیں۔ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے خود کوگھر میں قرنطینہ کردیا ہے جبکہ دیگر اراکین صوبائی اسمبلی صحت یاب ہوچکے ہیں۔۔