جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

سکولز اور تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیا ں وزیر اعظم عمران خان نےمزید ایک ہفتے کا ٹائم دیدیا‎

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 10دنوں میں کورونا کیسز میں4 گنا اضافہ ہوگیا جہاں 5اموات ہو رہی تھیں اب وہ بڑھ کر 25سے30تک پہنچ گئی ہیں ، ایس اوپیز کے تحت کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں گے،کورونا پھیلنے کی رفتار کم کرنے کیلئے مارکیٹوں، مساجد اور کاروباری جگہوں پر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے

زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ-19 کا اجلاس ہوا جس میں وبائی مرض کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے بعد قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ دنیا کے کئی ممالک کورونا کی دوسری لہر کے بعد پھر لاک ڈاؤن کی طرف چلے گئے ہیں، ہم بھی کیسز کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں، اللہ نے ہم پر بڑا کرم کیا ہے، ہم بڑے خوش قسمت ہیں ہم پہلی لہر سے بچ گئے جس طرح کورونا نے ہمارے ہمسایہ ملک ہندوستان اور ایران میں پھیلائی سیاحت، شادی ہالزکو جب بند کیا تو ان کو بڑا نقصان ہوا، پہلی لہر میں ہم بڑی جدوجہد سے نکلے۔ اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر 300 سے زیادہ لوگ اکھٹے نہ ہوں۔ اس لئے ہم نے ہفتے کو ہونے والا جلسہ ختم کر دیا ہے، باقی جماعتیں بھی اپنے جلسے ختم کر دیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 14 دن کے دوران 4 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔اسلام آباد میں کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک دن میں جہاں 6 سے 7 اموات ہورہی تھیں اب بڑھ کر 25 ہوگئیں ہیں اگر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو نتائج سگین ہوسکتے ہیں ہم نے اگر اس موقع پر احتیاط کرلی تو وبا کے اثرات کو روک سکیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں کئی فیصلے کیے ہیں ہم نہیں چاہتے جون جیسے حالات دوبارہ پیدا ہو جائیں اگر ہم احتیاط کریں گے تو ہسپتالوں پر پریشر نہیں پڑے گا۔ اس کیلئے سب سے اول احتیاطی تبدیر یہی ہے کہ

ماسک پہناجائے کیونکہ اس سے وائرس بہت کم پھیلتا ہے۔ قوم سے کہتا ہوں کہ یہ وقت احتیاط کرنے کا ہے اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو ہسپتال بھر سکتے ہیں وائرس میں پہلے سے زیادہ تیزی آئی ہے کورونا نے ایران اور بھارت سمیت ہمسایہ ملکوں میں تباہی مچائی لیکن ہم پر اللہ نے خاص کرم کیا تھاہم نے باقی ملکوں کی نسبت اپنی اکانومی کو بچایا تاہم اب امریکا، یورپ اور برطانیہ میں پھر سے لاک ڈاؤن ہو رہا ہے

ہم اپنے صوبوں کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں پچھلے 10دن سے چار گنا کیسز بڑھ چکے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سردیاں ہمارے لیے امتحان ہیں چاہتے ہیں کہ شادی ہالز کے بجائے باہر شادیاں ہوں کیونکہ ایک بند جگہ میں کو رونا تیزی سے پھیلتا ہے اوپن شادی ہال میں بھی 300سے زائد لوگ جمع نہ ہو ں ہم چاہتے ہیں کہ کاروبار چلے مگر ایس او پیز کے تحت

۔تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سکولوں بارے میں ایک ہفتہ مزید کیسز کو دیکھیں گے اگر کیسز زیادہ بڑھے تو سردیوں کی چھٹیاں دیدیں گے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں زیادہ اور گرمیوں کی کم بھی کر سکتے ہیں اس لیے سکولوں کے فیصلے مزید ہم ایک ہفتہ مزید دیکھیں گے اور پھر فیصلہ کریں گے ۔ ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دوبارہ مساجد، فیکٹریز اور دکانوں میں

ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا ہم نے دکانیں بند نہیں کرنی بلکہ اپنی معیشت کوبچانا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایس او پیز فالو کریں۔ وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق اطلاعات فراہم کرتے رہیں اور مارکیٹوں کا جائز ہ لے کر تصویریں پورٹل پر بھیجیں پھر حکومت ایکشن لے گی ۔ انہوں نے مز ید کہاکہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…