اتوار‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان کے 15بڑے شہروں میں کرونا کے دھڑا دھڑ کیسزسامنے آنے لگے ، پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر کونسا شہر ؟صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ 15 بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 4.5 فیصد ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے 15 بڑے شہروں میں حیدرآباد 16.59 فیصد مثبت شرح کیساتھ سب سے آگے ہیں ، 15.38 فیصد کیساتھ گلگت دوسرے اور 15.97 فیصد

کیساتھ ملتان تیسرے نمبر پرہے جبکہ مظفر آبادمیں مثبت کیسزکی شرح 14.12،میرپورمیں 11.11 فیصد ، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 7.48 فیصد ، کراچی میں 7.12 فیصد ، لاہور میں کیسز کی شرح 5.37 اور راولپنڈی میں 4.63 فیصد ہو گئی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے 5 سیکٹر سیل کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کی رپورٹس پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز کو سیل کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سیل کئے گئے سب سیکٹرز میں آئی ایٹ تھری، فور، جی نائن ون، جی ٹین فور اور جی سکس ٹو شامل ہیں۔سیل کئے گئے سیکٹرز کے گھیرے میں لے کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ سب سیکٹرز کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پرسیل کیا گیا ہے، ان میں دودھ دہی، میڈیکل اسٹور اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 861 ہوگئی ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 اموات واقع ہوچکی ہیں۔راولپنڈی میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 73 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک مریض جاں بحق بھی ہوا ہے‎۔ دوسری جانب ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 1 ہزار650 افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار650 افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے اور9 مریض کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 اورمجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 977 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد 18 ہزار981 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران 33 ہزار 340 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 881 ہے۔سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 169 ، پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار 922 اورخیبرپختونخواہ 40 ہزار 657تعداد، اسلام آباد میں 21 ہزار 861 اوربلوچستان میں 16 ہزار 106 تعداد ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے سندھ میں 5 اموات ہوئیں، پنجاب میں ایک جاں بحق ،

خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں کورونا سے کوئی جاں بحق نہیں ہوا، اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں 3 اموات ہوئیں، بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں ایک مریض جاں کی بازی ہارا۔این سی اوسی کے مطابق کورونا کے باعث گلگت بلتستان میں اب تک 93 افراد جاں بحق ہوئے، اس وقت ملک میں 155 کورونا سے متاثرہ مریض ویننٹیلیٹرپرموجود ہیں، کورونا کیلئے 1856 وینٹیلیٹرزمختص کئے گئے ہیں، اس وقت 1107 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، ملک کے 736 ہسپتال کورونا کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…