جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حافظ حسین احمد کھل کر سامنے آگئے پی ڈی ایم کے مستقبل بارے تشویشناک پیش گوئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لوگ اعتماد کے قابل نہیں ، میں نے مولانافضل الرحمان سے بارہا دفعہ بات کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں بعد جو ہمارے ساتھ یہ کرنے والے ہیں وہ جلد سامنے آجائے گا۔

سب کو پتا چل جائے گا کہ میں غلط کہہ رہا ہوں کہ ٹھیک کہہ رہا ہوں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزیدکہا کہ ایک بیانیہ جے یو آئی (ف )کا ہے اور دوسرا پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتوں کا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لیڈر باہر بیٹھ کر بیانیے پر انحصار کرے توپھر بات کرنا پڑتی ہے، نوازشریف نے کوئٹہ جلسہ میں ایک بیانیہ دیا تھا لیکن ا س سے پہلے پی ڈی ایم کے رہنمائوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیانیے کا بوجھ تو ان کی پارٹی کے لوگ بھی نہیں اٹھا پار ہے۔ ہم نے اکتوبر میں آزادی مارچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے نومبر میں ساتھ آنے کا وعدہ کیا تھالیکن ان کا نومبر آج کے دن تک نہیں آسکا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان سے بھی کئی بار بات کی ہے کہ یہ لوگ اعتماد کے قابل نہیں ہیں، میں نے اب تنگ آکر زبان کھولی ہے۔یہ لو گ کبھی بھی استعفوں پر راضی نہیں ہونگے ۔چند دنوں بعد جو ہمارے ساتھ یہ کرنے والے ہیں وہ جلد سامنے آجائے گا،سب کو پتا چل جائے گا کہ میں غلط کہہ رہا ہوں کہ ٹھیک کہہ رہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…