جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عبد القادر نے ایسے موقعے پر ن لیگ کو کیوں چھوڑ نے کا اعلان کیا ؟ن لیگی سینئر رہنما پرویز رشیدکا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کے مرکزی رہنما عبد القادر بلوچ کی طرف سے پارٹی بیانیے کی مخالفت اور پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد پرویز رشید کے ردعمل نے سب کو حیران کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر لیگی رہنما پرویز رشید نے عبد القادر کے پارٹی چھوڑنےاعلان کےبعد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ، ان کا کہنا تھاکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) “عبد القادر بلوچ نے پارٹی بیانیےکے اختلاف کی وجہ سےن لیگ چھوڑنا ہوتی تو وہ پارٹی کے ہونیوالے اجلاسوں میں اتفاق نہ کرتے بلکہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے لیکن علیحدگی کے پیچھے وجہ جمہوری نہیں بلکہ قبائیلی ہے کیونکہ مرے سردار کو شرکت اور کرسی نہیں ملی ۔ قبل ازیں  (ن) لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قبول نہیں ہے، مسلم لیگ ن سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں خود فوجی رہا ہوں، یہ سب ناقابلِ برداشت ہے، مستقبل کی سیاست کا فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا، اتنے وسائل نہیں کہ مسلم لیگ کا کوئی اور دھڑا بناؤں۔انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ کسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں یا پھر سیاست سے ہی کنارہ کشی کرلوں۔سابق گورنر بلوچستان نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ ثناء اللّٰہ زہری کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کے دوران اسٹیج پر نہ بلانے پر بات ہوسکتی تھی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…