ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بے شک زندگی اور موت اللہ ہی کے ہاتھ ہے، ترکی میں 34 گھنٹے بعد 70 سالہ شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

انقرہ (آن لائن)ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے باعث منہدم ہو جانے والی ایک عمارت کے ملبے سے اتوار کو ایک ستر سالہ شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔ اس بزرگ شہری کو چونتیس گھنٹوں تک ملبے تلے دبے رہنے کے بعد ریسکیو کیا گیا، جو اب ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اسی دوران جمعے کی سہ پہر آنے والے زلزلے میں ترکی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اب 53 ہو گئی ہے۔

تقریباً نو سو افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ازمیر میں کئی عمارات منہدم ہو گئی تھیں۔ بحیرہ ایجیئن میں زیر سمندر آنے والے اس زلزلے کے جھٹکے ترکی کے علاوہ یونان اور بلغاریہ میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ ترکی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 53 افراد جاں بحق اور 900 زخمی ہو گئے جبکہ یونان میں بھی زلزلے کی وجہ سے 2 افراد نے اپنی زندگی کی بازی ہار دی۔ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر آگئی تھی۔ترکی کے علاقے ازمیر میں 24 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 900 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چھ عمارتیں بھی زمیں بوس ہوئی ہیں۔ ترکی کے متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ ازمیر کے قریب سمندر کی سطح بلند ہو گئی ہے اور سمندری پانی آبادی میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز یونان کے سمندر میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 16.54 تھی۔ یونان کے جزیرے ساموس میں بھی زلزلے کی وجہ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔اب تک چھ عمارات کے گرنے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ عمارات کے ملبوں تلے دبے ہوئے تین افراد کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے کہا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔دوسری جانب وزیر خارجہ مخٰدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی کے صوبے ازمیر میں آنے والے زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پاکستان ترک

بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے نقصان پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھی ترکی کے صوبے ازمیر میں آنے والے زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ ادھر سپیکر

قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی کے شہر ازمیر میں آنے والے زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ضرورت پڑی تو ترک بھائیوں کی

ہر ممکن مدد کریں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی میں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات کا سن کر بے حد دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…