جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ بڑی پیشرفت سامنے آگئی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزرات خارجہ نے سینٹ کو بتایا ہے کہ کورونا کے باعث ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ہمارے کونسل جنرل کی ملاقاتیں رک گئی ہیں ۔ وقفہ سوالات کے دور ان وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ کورونا کی وجہ سے فیڈرل میڈیکل سینٹر کارسویل میں جیل

حکام کی جانب سے کونسلر ملاقاتیں معطل کر دی گئی ہیں ،کورونا کے باعث ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بھی ہمارے کونسل جنرل کی ملاقاتیں رک گئی ہیں ،کونسل جنرل جیل حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ ڈاکٹر عافیہ کی صحت کی معلومات حاصل کی جا سکے،ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے 24 ستمبر کو کونسل جنرل ہوسٹن کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا ،ملاقات کے دوران بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے،ڈاکٹر عافیہ صدیقی ملاقات کے دوران بات چیت میں چوکنا تھیں ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بتایا کہ ماہر نفسیات نے ان کا حال میں ہی معائنہ کیا تھا ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا۔ ڈاکٹر بابر عوان نے بتایاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فون کے ذریعے سفارتخانے سے رابطے کی سہولت فراہم کی گئی تھی،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ای میل کی سہولت بھی تھی ، ان کے فیملی سے رابطے سے آگاہ نہیں۔ بابراعوان نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے مرسی پٹیشن پر دستخط کردئیے ہیں،ڈاکٹر عافیہ صدیقی

کی مرسی پٹیشن اب امریکی صدر کے ہاس جائے گی،ہمارے بس میں ہوتا تو 24 گھنٹے میں عافیہ صدیقی کو واپس لے آتے۔ سراج الحق نے کہاکہ قوم عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے حکومتی کوششوں سے مطمئن نہیں ،عافیہ صدیقی کی واپسی کی کوششوں کی نگرانی کے لیے ارکان

سینیٹ کا وفد امریکہ جائے گا۔ بابر اعوان نے کہاکہ حکومت ٹیلی فون پر عافیہ صدیقی کی ان کے اہلخانہ سے بات کی سہولت کے انتظام کے لیے تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ارکان سینیٹ اپنے خرچ پر امریکہ جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایمل کانسی اور عافیہ صدیقی کو حوالے کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…