سرگودھا( آن لائن) سرگودھا کی مہوش نامی خاتون نے سیشن عدالت میں درخواست دیتے ہوئے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ 5 ہزار روپے کے عوض اسے دوستوں کو فروخت کیا گیا جو 21 روز تک اس کی آبروریزی کرتے رہے۔ عدالت نے پولیس کو الزامات کی انکوائری کرنے
اور اصل حقائق جاننے کا حکم دیدیا اور 2 نومبر کو رپورٹ طلب کرلی۔ سرگودھا کے گاؤں 70 شمالی کی رہائشی مہوش نے ایڈیشنل سیشن جج محمد اعجاز رضا کی عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ اس نے 23 مئی 2019 کو والدین اور رشتہ داروں کی ناراضگی کے باوجود عرفان نامی شخص سے شادی کی ۔شوہر مجھے بدکاری پر بھی مجبور کرتارہا اور اکثر دوستوں کو بھی گھر لے آتا تھا۔ میرے انکار پر میرے شوہر نے 5 ہزار روپے کے عوض مجھے دوستوں کو فروخت کردیا جو 21 روز تک میری آبروریزی کرتے رہے۔ عدالت نے ڈی پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ جبکہ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے درخواست میں جن ملزمان پر الزام لگایا ہے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری بھی کی جارہی ہے۔ عدالت نے پولیس کو 2 نومبر کو اصل حقائق عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔