مناسب کرایہ،ٹریفک کی پریشانی سے جان چھوٹ گئی اورنج لائن میٹرو ٹرین چل پڑی،شہری خوش،بڑی تعداد میں امڈ آئے

26  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن) پنجاب کے شہر لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔شہریوں نے ٹرین میں سفر شروع کر دیا ہے جو حکومت کی اس سہولت سے خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ اورنج لائن ٹرین کا کرایہ مناسب ہے جبکہ ٹریفک کی پریشانی سے بھی جان چھوٹ گئی۔

بجلی سے چلنے والی ٹرین کو 8 گرڈ اسٹیشن بجلی فراہم کریں گے، ابتدائی طور پر ٹرین کو 12 گھنٹے کے لیے چلایا جا رہا ہے۔ٹرین ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک 27 کلو میٹر کا فاصلہ 45 منٹ میں طے کرے گی، اس پورے سفر کے دوران چھبیس اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اورنج لائن ٹرین پر ایک ہزار مسافر سفر کر سکتے ہیں اور ٹرین میں وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہے، ٹرین میں خصوصی افراد کے لیے علیحدہ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔اسٹیشن پر مینوئل اور مشین دونوں طریقوں سے ٹکٹ خریدا جا سکتا ہے اس کے علاوہ ٹرین میں میٹرو بس والا کارڈ بھی استعمال ہو سکتا ہے جبکہ کارڈ کو مشین سے ریچارج کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ ٹرین کے دروازے پر لگیں لائٹس منزل کی رہنمائی کرتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ٹرین سروس کا ورانیہ 16 گھنٹے تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے 6 ماہ بعد نئے کرایہ کا جائزہ لیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…