ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بے روزگار شخص فوڈ ڈیلیوری ایپ کو چونا لگاکر 67 لاکھ روپے سے زائد کے کھانے مفت کھاگیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی)جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک بے روزگار شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ میں موجود خامی سے فائدہ اٹھا کر 1000سے زیادہ ڈیلیوریز بغیر ادائیگی کے حاصل کر لیں۔جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کے شہر ناگویا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ تاکویا ہیگاشیموتو نے 2 سال کے دوران جاپانی فوڈ ڈیلیوری ایپ ڈیماے کین سے آرڈر کینسل پالیسی کا فائدہ اٹھاکر ایک ہزار سے زائد کھانے مفت وصول کر لیے۔جاپانی میڈیا کیمطابق تاکویا ہیگاشیموتو نامی یہ بے روزگار شخص ایپ پر رابطے کے بغیر ڈیلیوری کا آپشن منتخب کرتا اور آرڈر ڈیلیور ہونے کے باوجود دعویٰ کرتا کہ اسے آرڈر موصول نہیں ہوا جس کے بعد کمپنی اسے ریفنڈ کر دیتی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیگاشیموتو نے فوڈ ڈیلیوری ایپ پر فیک ناموں اور جعلی ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے 124 اکاؤنٹس استعمال کیے، جاپانی شہری ان اکاؤنٹس کو رجسٹر کرنے کے لیے پری پیڈ کارڈز کا استعمال کرتا اور کچھ دنوں بعد اپنی ممبر شپ کینسل کروا لیتا، یہی وجہ تھی کہ جاپانی حکام کیلئے اس فراڈ کو پکڑنا مشکل ہوگیا اور اس دوران ہیگاشیموتو نے 24 ہزار ڈالرز (67 لاکھ 41 ہزار سے زائد پاکستانی روپے)کے آرڈرز بغیر ادائیگی وصول کرلیے۔رواں برس 30 جولائی کو بھی ہیگاشیموتو نے ایک ایسے ہی فیک نام اور ایڈریس کے ذریعے ڈیلیوری وصول ہونے کے بعد دعویٰ کیا کہ اسے آئس کریم، بینٹوس اور چکن اسٹیکس کا آرڈر موصول نہیں ہوا، اس فراڈ کے ذریعے جاپانی شخص 105 ڈالر ز کا ریفنڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔جاپانی پولیس کی جانب سے تاکویا ہیگاشیموتو کو گرفتار کیا جاچکا ہے، دوران تفتیش تاکویا ہیگاشیموتو نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ کئی سالوں سے بے روزگار ہوں، شروع میں تو بس آزمایا تھالیکن جب مفت کھانے ملنے لگے تو خود کو روک نہیں سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…