جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

طیفی بٹ کے معاملے پر حمزہ شہباز اور مریم نواز میں تلخ کلامی کا دعویٰ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دبئی سے لاہور منتقلی کے دوران مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے طیفی بٹ کے معاملے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان تلخ کلامی ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔صحافی اعزاز سید کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر کرائم رپورٹر احمد فراز نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے مریم نواز کو فون کر کے کہا کہ “طیفی بٹ کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور اس کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ ہو”۔احمد فراز کے مطابق اس پر مریم نواز نے سوال کیا کہ “آپ کا اُس شخص سے کیا تعلق ہے؟” جس کے جواب میں دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ “آپ اپنے والد صاحب سے پوچھیں”، جس پر مریم نواز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا “چیخو مت” اور گفتگو ختم کرتے ہوئے فون بند کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ مکالمہ تقریباً دو سے اڑھائی منٹ تک جاری رہا۔مزید گفتگو میں احمد فراز نے کہا کہ پولیس مقابلوں کے فیصلے صرف کسی ایک افسر کے نہیں بلکہ “یہ عمل حکومت، عدلیہ اور حساس اداروں کے باہمی علم میں ہو رہا ہے، ورنہ اب تک کسی نے سوموٹو کیوں نہیں لیا؟”۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران مریم نواز کے قائم کردہ ادارے سی سی ڈی کے تحت پنجاب میں ایک ہزار سے زائد مبینہ ملزمان کو پولیس مقابلوں میں ہلاک کیا جا چکا ہے۔احمد فراز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے دورِ حکومت میں بھی تقریباً 700 ملزمان پولیس مقابلوں میں مارے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ “موجودہ دور میں ہونے والے یہ تمام پولیس ایکشنز کل کو قانونی چارہ جوئی کا حصہ بن سکتے ہیں، اور یہی کیسز مستقبل میں 302 کے مقدمات کی شکل اختیار کریں گے۔”



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…