ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور اس کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج بھارتی فوجی سرگرمیوں اور مشقوں پر مکمل طور پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور اگر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی یا جارحیت کی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
طاہر اندرابی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ استفسار کہ پاکستان نے کتنے بھارتی طیارے مار گرائے، بھارت سے ہی کیا جانا چاہیے کیونکہ حقیقت شاید بھارت کے لیے برداشت کرنا مشکل ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت بھارت کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے، تاہم پاکستان اپنی پالیسیوں کو کسی دوسرے ملک کی خوشنودی یا ناراضی کے تابع نہیں کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور علاقائی امن، استحکام اور باہمی احترام ہے، اور ملک اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…