ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے اڑھائی کروڑ سے زائد رقم برآمد

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی ایک مقامی عدالت نے سوشل میڈیا شخصیت ڈکی بھائی (سعدالرحمٰن) کی اہلیہ عروب جتوئی سے مبینہ رشوت لینے کے مقدمے میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے چھ افسران کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی جاچکی ہے۔
ایف آئی اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت چھ افسران کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا اور عدالت سے مزید ریمانڈ دینے کی درخواست کی تاکہ تحقیقات آگے بڑھائی جا سکیں۔
عدالت میں جمع کرائی گئی تفتیشی رپورٹ کے مطابق، ملزمان سے برآمد کی گئی رقم کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

علی رضا سے 70 لاکھ روپے،

زوار سے 9 لاکھ روپے،

یاسر گجر سے 19 لاکھ روپے،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے 36 لاکھ 48 ہزار روپے،

اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سے 1 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ تین دن کے لیے بڑھا دیا اور انہیں 3 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ اسی عدالت نے ایک روز قبل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کو بھی اسی کیس میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…