اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کا ایک روشن ستارہ ہمیشہ کے لیے ڈوب گیا — معروف اینکر فاطمہ عروج انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) کی طالبہ اور ابھرتی ہوئی اینکر عروج فاطمہ کے اچانک انتقال کی خبر نے ساتھی طلبہ، اساتذہ اور میڈیا کے حلقوں کو شدید افسردگی میں مبتلا کر دیا ہے۔عروج فاطمہ کو ان کی دلکش آواز، پُراعتماد گفتگو اور پیشہ ورانہ انداز کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نمایاں مقام حاصل تھا۔
وہ کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کے باعث میڈیا کی دنیا میں ایک ابھرتا ہوا نام بن چکی تھیں۔ان کے دوستوں اور ہم جماعتوں نے سوشل میڈیا پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عروج نہ صرف ایک قابل اینکر تھیں بلکہ ایک نرم دل، خوش مزاج اور مددگار انسان بھی تھیں۔یونیورسٹی انتظامیہ اور صحافتی برادری نے بھی فاطمہ عروج کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندیٔ درجات کی دعا کی ہے۔















































