ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لاہور میں سابق خاتون ایم پی اے کا بیٹا سنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے سابق خاتون ایم پی اے کے بیٹے کو سنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق خاتون ایم پی اے کا بیٹا سنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ملزم ارسلان کو دو روز قبل 90 سنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، اس حوالے سے پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ سنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، سنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ خاتون ایم پی اے کی جانب سے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی، جس کے بعد سابق خاتون ایم پی اے کے مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے 48 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعے کے تمام ویڈیوز سمیت تمام شواہد کی مدد سے انکوائری کرنے کا حکم دیا جس کے بعد مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…