اسلام آباد /کھٹمنڈو(این این آئی) نیپال میں کووڈ 19 کی عالمی وبا کے پھیلا ئوکے باعث وہاں موجود پاکستان کے سفیر ان کی اہلیہ اور سفارتی عملے کے درجنوں اراکین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کھٹمنڈو میں پاکستانی سفارتخانے میں موجود ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ سفارتخانے کے عملے میں سے ایک فرد کھٹمنڈو میں
ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو)میں تھا۔ادھردفتر خارجہ کے ایک اور عہدیدار نے کہا کہ نیپال میں پاکستانی سفارتخانے کے صرف چار اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس میں سے ایک پہلے ہی صحتیاب ہوگیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وائرس سے متاثر دیگر عملے کو بہترین طبی سہولت اور علاج مہیا کیا جائے گا۔