منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا تنخواہوں کا پیسہ بچانے کیلئے افسران کی چھانٹیوں کا فیصلہ

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے وفاقی محکموں سے تنخواہوں کی مد میں بجٹ کم کرنے کے لئے وفاقی محکمہ جات سے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسروں کی چھانٹیوں کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جس کی سفارشات

پر وفاقی محکمہ جات سے مذکورہ گریڈوں کے افسران کو ملازمتوں سے فارغ کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی چھانٹی پالیسی کی زد میں آنے والے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران میں وہ افسر شامل ہونگے جو مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی ترقیوں سے ڈیفر ہوچکے ہیں۔ سرکاری محکمہ جات میں ڈیوٹیوں سے گاہے بگاہے غیر حاضر رہنے والے افسران، ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران سمیت مختلف الزامات پر مبنی انکوائریوں میں نیب سے پری بارگینگ کرنے والے افسران شامل ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنی چھانٹی پالیسی پر عملدرآمد کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وفاقی محکمہ جات کو محکموں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں ہے۔ مزید برآں صوبوں میں تعینات وفاقی حکومت کے افسران کے بارے میں صوبے وفاق کو سالانہ رپورٹ پیش کریں گے جبکہ صوبوں میں تعینات چیف سیکرٹری، سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کے عہدوں سمیت دیگر عہدوں پر تعینات ڈی ایم جی افسران کی سالانہ رپورٹ صوبائی سطح پر بنائی جانے والی کمیٹی ارسال کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…