اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب کی ایک ایئرلائن نے مسافروں کی سہولت کیلئے اضافی سامان لے جانے کا طریقہ کار بتا دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن)سعودی عرب کی ایک ایئرلائن نے مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی سامان لے جانے کا طریقہ کار بتا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے مسافروں کے لیے اضافی بیگ لے جانے کے طریقہ کار کے حوالے سے

وضاحت کی ہے کہ ان کے مسافر اپنے ساتھ اضافی سامان لے جا سکتے ہیں۔جیسا کہ عام طور پر السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو 2 بیگ ہمراہ لے جانے کی اجازت ہوتی ہے، اب ایئر لائن نے وہ طریقہ کار بھی بتا دیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے مسافر تیسرا بیگ بھی ساتھ لے جا سکیں گے۔ایئر لائن السعودیہ کے مطابق اضافی بیگ ساتھ لے جانے کے لیے مسافر ایئرلائن کی ویب سائٹ وزٹ  کر کے ‘ادار? حجوزات’ کا انتخاب کریں، اس کے بعد اضافی الامتعی کا انتخاب کریں، یہ کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد مسافر اضافی سامان لے جاسکیں گے۔دراصل اس سلسلے میں ایک مسافر نے ایئرلائن سے دریافت کیا تھا کہ اپنے ساتھ تیسرا بیگ بھی کیا لے جایا جا سکتا ہے، اور کیا اس کے لیے اضافی رقم درکار ہوگی؟ اس پر ایئرلائن کی جانب سے ٹویٹر پر جواب دیا گیا کہ اضافی سامان کے کرائے کا جدول ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…