منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

عشق ہو تو ایسا : پاکستانی نوجوان نے اپنی نئی نویلی دلہن کو ایسا تحفہ دے دیا کہ پوری دنیا عش عش کر اٹھی

datetime 28  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نوجوان لڑکا اپنی اہلیہ کی محبت میں ایسا گرفتار ہوا کہ اسے تحفے میں چاند کا ایک ٹکڑا خرید کر دے دیا۔’میں تمہارے لیے چاند توڑ کر لے آؤں گا‘، یہ جملہ عام طور پر ہر عاشق اپنی محبوبہ سے اظہارِمحبت کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے لیکن یہاں

توپاکستانی لڑکے نے اِس جملے کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے۔پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ صہیب احمد کی چھ ماہ قبل ہی 26 سالہ مدیحہ سے شادی ہوئی ہے اور چونکہ 6 ماہ بعد اُن کی شادی کو ایک سال مکمل ہوجائے گا تو اُنہوں نے اُس خاص دن پر اپنی اہلیہ کو دینے کے لیے تحفہ پہلے ہی خرید لیا ہے۔صہیب احمد نے بتایا کہ اُنہوں نے ایک کمپنی کے ذریعے اپنی اہلیہ کے لیے چاند کے ایک ایکڑ حصّے کی ملکیت حاصل کی ہے جس کی قیمت 45 ڈالرز ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اُن کی اس بات کو جھوٹ اور من گھڑت سمجھ رہے ہوں گے لیکن اُن کے پاس اپنی چاند پر زمین کے کاغذات بھی ہیں۔اہلیہ کے لیے چاند پر زمین خریدنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین اپنا ردعمل بھی دیتے نظر آرہے ہیں۔حبیبہ نامی ٹوئٹر صارف نے صہیب احمد اور اُن کی اہلیہ مدیحہ کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’ایک شوہر نے اپنی اہلیہ کے لیے چاند پر زمین خرید لی ہے کیا واقعی میں یہ سچ ہے؟واضح رہے کہ آج کل چاند پر ملکیت حاصل کرنا عام ہوتا جا رہا ہے اس سے قبل رواں سال خود موت کو سینے سے لگانے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے بھی چاند کا ایک حصہ اپنے نام کرایا تھا جبکہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی چاند پر اپنی ملکیت حاصل کر چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…