پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نومبر 2020 کے امتحانات کیمبرج سسٹم نے بڑا اعلان کردیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کیمبرج انٹرنیشنل نے نومبر 2020 میں امتحانات کی سیریز کے حوالے سے پاکستان میں امتحانات لینے کا اعلان کیا ہے۔کیمبرج انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹرپاکستان عظمیٰ یوسف کے مطابق نومبر 2020 کی سیریز کے زیادہ تر اسکولوں کو ان کی حکومتیں بشمول

حکومت پاکستان امتحانات دینے کی اجازت دے رہی ہیں جبکہ ان اسکولوں کے طلبہ امتحانات دینے کو ترجیح دیتے ہیں لہٰذا ہم نے بغیر امتحان کی بجائے امتحان سیریز چلانے کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت کوئی طالب علم امتحان دینے کیلئے تیار نہیں ہے تو وہ اپنے داخلے کو اپنے اسکول کے ذریعہ یا برٹش کونسل کے ذریعے واپس لے سکتا ہے تاہم اگر وہ نجی امیدوار ہے تو وہ ہماری کسی بھی مستقبل کی امتحان سیریز میں امتحانات دے سکتا ہے، مثال کے طور پر ، جون 2021 میں جو طالبعلم امتحان کے لیے تیار نہیں وہ اپنا وقت نکالیں اور آئندہ کی ایک سیریز کا انتخاب کریں۔ عظمیٰ یوسف کے مطابق ہمارے ایسوسی ایٹ اور برٹش کونسل کو مقامی حکومت کے ضوابط اور صحت سے متعلق مشوروں سے ا?گاہ کیا گیا ہے، وہ سرکاری حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنے داخلی حفاظتی پروٹوکول پر بھی عمل پیرا ہونگے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ نومبر 2020 میں امتحانات کی سیریز پاکستان کے تمام کیمبرج طلباء کیلئے محفوظ طریقے سے ہو، چاہے وہ نجی ہوں یا اسکولوں کے امیدوار ہوں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…